Monday 22 December 2014

لطائف اور دلچسپ باتیں


بیوی: میں نے کہا جی ! تم مجھ سے کتنی محبت کرتے ہو؟
شوہر: اتنی محبت جتنی شاہ جہاں کو ممتاز سے تھی
بیوی: (خوشی سے) اوہ سچی ؟ تو کیا تم میرے مرنے کے بعد میری یاد میں تاج محل بنواؤ گے۔
شوہر: میری جان میں نے تو پلاٹ خرید بھی لیا ہے۔ اب تمہاری طرف سے ہی دیر ہے۔

پیش الفاظ

دوستو اور بزرگو السلام علیکم و رحمتہ اللہ
جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے اس ویب سائٹ میں چیزیں شامل کی جا رہی ہیں ، ابھی اسے بنے بہت کم عرصہ ہوا ہے اور ہر روز اس میں نیاء ڈیٹا شامل ہوتا رہتا ہے ، اگر آپ بھی کوئی تحریر لکھ سکتے ہیں ،یا نایاب چیزوں کے
متلاشی ہیں تو اس سائٹ میں رجیسٹریشن کرائیں اور سائٹ کے باضابطہ ممبر بن جائیں ، ممبر شب بالکل فری ہے
اس سے پہلے کہ ممبرشن قیمتا" لینی پڑئے  ، ابھی سے فری میں ممبر بن جائیں  
                                           شکریہ
      ویب سائٹ ایڈمنسٹیٹر
قرطاس خان اعظم

انفارمیشن ٹیکنالوجی/information technology

انفارمیشن ٹیکنالوجی/information technology

.............................................

واٹس ایپ کا کمپیوٹر پر استعمال

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از m aslam oad‏14 نومبر 2014۔
  1. m aslam oad
    آف لائن

    m aslam oadممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2010
    پیغامات:
    218
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    واٹس ایپ کو کمپیوٹر سے کسطرح چلائیں میں نے ایک سوفٹویئر انسٹال کیا مگر یہ ایرر آرہا ہے

    [​IMG]
  2. m aslam oad
    آف لائن

    m aslam oadممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2010
    پیغامات:
    218
    موصول پسندیدگیاں:
    4

  3. وٹس ایپ (Whatsapp)ایک مقبول میسجنگ ایپلی کیشن ہے۔ یہ ایپلی کیشن تقریباً تمام فونز کے لیے دستیاب ہے۔ اگر آپ وٹس ایپ کو پی سی پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو یہ بھی ممکن ہے۔ اس کام کے لیے آپ کو بلیواسٹیکس (bluestacks) سافٹ ویئر درکار ہو گا۔ اس سافٹ ویئر کی مدد سے آپ اینڈروئیڈ کی تمام ایپلی کیشنز اور گیمز کو پی سی پر استعمال کر سکتے ہیں۔ اس سافٹ ویئر کا ری ویو ہم پہلے بھی کمپیوٹنگ میں شائع کر چکے ہیں۔ بلیواسٹیکس کی ویب سائٹ سے آپ اس پروگرام کو مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں: bluestacks.com

    (اینڈرائیڈ کے گیمز پی سی پر کھیلیں)

    اس پروگرام کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے سسٹم میں کم از کم دو جی ریم موجود ہو۔ بلیواسٹیکس کی انسٹالیشن کے بعد اسے چلائیں اورایپلی کیشنز کی لسٹ میں سے وٹس ایپ انسٹال کر لیں۔ وٹس ایپ کو چلائیں اور اس میں اپنا نمبر درج کریں۔ اگر کوئی تصدیقی میسج موصول نہ ہو تو انتظار کریں۔ ایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق نہ ہونے کی صورت میں آپ کو بذریعہ کال تصدیق کا آپشن استعمال کرنے کا کہا جائے گا۔ اس کے ذریعے آپ کو فوراً ایک کال آئے گی جس میں ایک کوڈ بتایا جائے گا۔ وہ کوڈ نوٹ کر کے وٹس ایپ میں ڈالتے ہی وٹس ایپ چل جائے گا۔ اب آپ اس میں اپنے کانٹیکٹس محفوظ کر کے پی سی کے ذریعے وٹس ایپ کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔

    اگر آپ کو یہ پروگرام انسٹال کرتے ہوئے گرافکس کارڈ ایرر کا سامنا ہو تو یہ تحریر ملاحظہ فرمائیں:

    بلیو اسٹیکس گرافکس کارڈ ایرر کیسے ٹھیک کریں


اردو شاعری/urdu poetry



غزل

نقش فریادی ہےکس کی شوخئ تحریر کا
کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا
کاوکاوِ سخت جانی ہائے تنہائی نہ پوچھ
صبح کرنا شام کا، لانا ہے جوئے شیر کا
جذبۂ بے اختیارِ شوق دیکھا چاہیے
سینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا
آگہی دامِ شنیدن جس قدر چاہے بچھائے
مدعا عنقا ہے اپنے عالمِ تقریر کا
بس کہ ہوں غالبؔ، اسیری میں بھی آتش زیِر پا
موئے آتش دیدہ ہے حلقہ مری زنجیر کا